آسٹریلوی وزیراعظم نے جبری گود لینے کی پالیسی سے متاثرہ ماؤں سے معافی مانگ لی

ہم پارلیمان میں آسٹریلوی عوام کی طرف سے ماؤں سے بچوں کوچھیننے کی پالیسی کی ذمے داری قبول کرتے ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم


INP March 22, 2013
ہم پارلیمان میں آسٹریلوی عوام کی طرف سے ماؤں سے بچوں کوچھیننے کی پالیسی کی ذمے داری قبول کرتے ہیں،آسٹریلوی وزیراعظم فوٹو : فائل

آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈنے ملک کے ان تمام لوگوں سے معافی مانگ لی جو 1950اور1970کی دہائیوں کے دوران ملکی کی جبری پالیسیوں کی بدولت متاثرہوئے۔

عالمی میڈیاکے مطابق سیکڑوں متاثرین کے سامنے تقریرکرتے ہوئے گیلارڈنے کہاکہ اس شرمناک پالیسی نے دردناک وراثت چھوڑی ہے،ہم پارلیمان میں آسٹریلوی عوام کی طرف سے ماؤں سے بچوں کوچھیننے کی پالیسی کی ذمے داری قبول کرتے ہیں ہم ان شرمناک اقدامات پرافسوس کرتے ہیں جوآپ ماؤں سے روا رکھے گئے۔

وزیرِاعظم نے کہاکہ ماؤں کوان کے حقوق کے بارے میں نہیں بتایاگیاتھا،اس دوران ہجوم میں موجود بہت سے لوگ رو پڑے۔گیلارڈ نے یہ اعلان بھی کیا کہ آسٹریلوی حکومت جبری گودلینے کی پالیسی سے متاثر ہونے والے افراد کا ریکارڈرکھنے، انھیں نفسیاتی مدد فراہم کرنے کے لیے 50 لاکھ ڈالر فراہم کریں گی۔