مصرمیں سجدے کے دوران نمازی خالق حقیقی سے جا ملا

ویب ڈیسک  جمعـء 19 جنوری 2018
اچھے کردارکے مالک ہونے کے باعث سب ان کی عزت بھی کرتے تھے، رشتے دار: فوٹو: فائل

اچھے کردارکے مالک ہونے کے باعث سب ان کی عزت بھی کرتے تھے، رشتے دار: فوٹو: فائل

قاہرہ: صوبے الشرقیہ میں واقع ایک مسجد میں نمازی سجدے کے دوران خالق حقیقی سے جا ملا۔

العریبیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصرکے صوبے الشرقیہ میں عشا کی نمازجاری تھی کہ سفید کپڑوں میں ملبوس احمد ابوہراس نامی 65 سالہ شخص کا سجدہ بہت لمبا ہوگیا، جس پر برابر کھڑے نمازیوں نے ان کے پاس جاکر خیریت دریافت کی تو معلوم ہوا کہ سجدے کے دوران ہی وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

اس حوالے سے ان کے رشتے دارنے بتایا کہ احمد ابوہراس کی موت بلڈ پریشر میں اچانک کمی ہونے کے باعث ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابوہراس باقاعدگی سے نمازپڑھتے تھے اوراچھے کردارکے مالک ہونے کے باعث سب ان کی عزت بھی کرتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔