پھلاڈیوں کے گاؤں میں2افراد کاروکاری کی بھینٹ چڑھ گئے

ملزمان فرار،پولیس نےعلاقے کی ناکا بندی کردی، بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی بہن اور نوجوان کو گولیوں سے چھلنی کر دیا.


Nama Nigar March 24, 2013
ملزمان فرار، پولیس نے علاقے کی ناکا بندی کردی، بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی بہن اور نوجوان کو گولیوں سے چھلنی کر دیا. فوٹو: فائل

کھپرو کے نواحی علاقے میں کاروکاری کے الزام میں 2افراد کو قتل کر دیا گیا۔

ملزمان فرار ہوگئے، بعدازاں پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ورثا کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو کے قریبی علاقے بھلاڈیوں تھانے کی حدود میں واقع گاؤں حاجی دلمراد میں انور مری اور منور مری نے کاروکاری کے الزام میں دولت آباد کے رہائشی 25سالہ دلقرار مری اور اپنی بہن فاطمہ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔



پھلاڈیوں اور کھائی پولیس میں حدود کا تنازع ہونے کی بنا پر لاشیں 2گھنٹے تک جائے وقوع پر پڑی رہیں، بعدازاں پھلاڈیوں پولیس نے 2 لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا۔ پھلاڈیوں کے تھانے دار عبدالرزاق جمالی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ دونوں افراد کو کاروکاری کے الزام میں قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلیے علاقے کی ناکا بندی کر دی ہے۔

مقبول خبریں