یوم پاکستان پر گورنر سندھ نے28افراد کو سول ایوارڈ دیے

الحاج اسمٰعیل،ڈاکٹر نوشاد شیخ ، یوسف شیرازی،محمد اسلم قاضی،رمضان چھیپا،تاج حیدر و دیگر کو ستا رہ امتیاز دیاگیا.


Staff Reporter March 24, 2013
یوم پاکستان کے موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد،نگراں وزیراعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی ودیگرمزارقائدپرفاتحہ خوانی کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ہفتہ کو گورنر ہاؤس کے دربا ر ہال میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شخصیات کو نمایاں کارکردگی پر ستارہ امتیاز ،صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔

تمغہ امتیاز اور تمغہ قائد اعظم دیے،گورنر سندھ نے صوبہ سندھ کے اپنے شعبوں میں کارکردگی ظاہر کرنیوالے28 افراد کو صدر پاکستان کی جانب سے یہ اعزازات دیے،اس موقع پرنگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی، اعلیٰ فوجی و سول حکام ، اعزاز یافتگان کے اہل خانہ اور دیگر نے شرکت کی، تقریب میں گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان نے 9 افراد کو ستارہ امتیاز،4 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور 15 کو تمغہ امتیاز اور ایک کو تمغہ قائد اعظم عطا کیا۔



ستارہ امتیاز پانے والوں میں الحاج صدیق اسمٰعیل (فنون نعت خوانی)، پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ (خدمات عامہ )، یوسف ایم شیرازی (خدمات عامہ )، پروفیسر ڈاکٹر سلیم احمد کھرل شہید (خدمات عامہ )، شجاعت علی بیگ(بینکاری اور تعلیم)، محمد اسلم قاضی (صحافت)، محمد رمضان چھیپا (خدمات عامہ)، تاج حیدر (خدمات عامہ )اور عبدالسمیع خان (خدمات عامہ ) شامل ہیں،صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی پانے والوں میں مسعود ہاشمی( فنون لطیفہ،مارکیٹنگ)،محمد رفیع اللہ خان (تعلیم)، عالمگیر حق (فن) اور استاد نصیر الدین (موسیقی) شامل ہیں۔

تمغہ امتیاز پانے والوں میں ڈاکٹر اطہر محبوب (انجینئرنگ)، ڈاکٹر رانا قمر مسعود(صحت)، ڈاکٹر محمد یونس حیدر سومرو(صحت)، ڈاکٹر رشید اے شاہ(تعلیم)، مصری جوگی(فنون لطیفہ)، مسز ذہین طاہرہ (فن)، قریش پور(کمپیئرنگ)، محمد انور اقبال (فنون، ڈرامہ، اداکاری)، ڈاکٹر پشپاایلیاس پشپاولبھ(ادب)، مس کاملہ ناہیدشمسی(ادب)، نعمان عابد لاکھانی (کمیونٹی خدمات) آفتاب احمد قریشی شہید،(سماجی خدمات)، عبدالخالق انصاری (خدمات عامہ )اور ڈاکٹر نیاز احمد بروہی (خدمات عامہ)شامل ہیں جبکہ سسٹر میری لیگن (تعلیم)کو تمغہ قائد اعظم دیا گیا۔