نویں اوردسویں کے امتحانی پروگرام میںتبدیلی کا امکان نہیں

انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعدانٹرکے شیڈول میں تبدیلی ناگزیرہے.


Staff Reporter March 24, 2013
25مارچ کوانٹرکے امتحانات کی نئی تاریخ کا فیصلہ ہوگا،چیئرمین بورڈز کمیٹی. فوٹو: فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی اور سندھ بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کی کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے بتایا ہے کہ قومی انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کے اعلان کے بعد گیارہویں اور بارہویں کلاسوں کے سالانہ امتحانات برائے 2013ء کے شیڈول میں تبدیلی ناگزیر ہوگئی۔

اس مقصدکے لیے صوبے کے تعلیمی بورڈزکے سربراہوںکی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس پیر 25مارچ کو دوپہر بارہ بجے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے طے کیے جانے والے امتحانی شیڈول میں ضروری ردوبدل پرغورکیا جائے گا تاکہ تبدیل شدہ شیڈول کا متعلقہ فورم سے منظوری کے بعد اعلان کیا جاسکے۔



انھوں نے کہاکہ پہلے سے اعلان شدہ شیڈول میں نویں اوردسویںکلاسوںکے امتحانی پروگرام میں کسی تبدیلی کے امکانات نہیں ہیں اور یہ امتحان 8 اپریل سے شروع ہوسکتے ہیں تاہم اس بات پر غور کرنے ، گیارہویں اور بارہویںکلاسوں کے امتحان جو 7مئی سے شروع ہونے تھے اس کے لیے نئی تاریخ کا فیصلہ کیا جاسکے ۔