سسٹم نہ چلا تو پھر کوئی بھی نہیں ٹھہر سکے گا بابر اعوان

پاک فوج نے پہلی مرتبہ بہت کچھ برداشت کرلیا،عدالتیں راستہ دیتی ہیں مشورہ نہیں


Monitoring Desk August 08, 2012
پاک فوج نے پہلی مرتبہ بہت کچھ برداشت کرلیا،عدالتیں راستہ دیتی ہیں مشورہ نہیں(فوٹو ایکسپریس)

سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ اگریہ سسٹم نہ چلا تو پھر کوئی بھی نہیں ٹھہر سکے گا۔پاک فوج نے پہلی مرتبہ بہت کچھ برداشت کرلیا ہے۔ میں سوئس حکام کو خط لکھنے کے حق میں نہیں ۔تمام سیاسی مقدمات کواختتام پذیرہوجاناچاہیے ۔عدالتیں راستہ دیتی ہیں مشورہ نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں کیا ۔انھوں نے کہاکہ سوئس مقدمات کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔

لیکن اگر ریاست چاہے تو کھولے بھی جا سکتے ہیں۔اس وقت نارمل کیس نہیں سنے جارہے لیکن سوموٹو مقدمات کی رونقیں لگی ہوئی ہیں۔راجہ پرویز اشرف کے پاس بہت سے راستے ہیںجو پھنسنا نہیں چاہتا وہ نکل جاتا ہے اس صورتحال کو نجومیوں والے انداز میں نہیں دیکھنا چاہیے۔ آج(جمعرات)کو عدالت میں کوئی فوری طورپر جھگڑا نہیںکیاجاسکتا۔ سیاسی دھڑوں کو پوائنٹ اسکورنگ اب نہیں کرنی چاہیے۔

میں نے تو شریف برادران کے بھی پرانے مقدمات کھولنے کی مخالفت کی ہے جو ثابت نہ ہوں ان کو کیس نہیں مانتا۔ پاکستان میں کوئی بھی نہیں سورہا لیکن ہم دنیا میں اکیلے رہ گئے ہیں دونوں فریقین کو درمیان کا راستہ نکالنا ہوگا۔