میرانشاہ چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 17 سیکیورٹی اہلکار شہید

حملے میں چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا۔


ویب ڈیسک March 24, 2013
گزشتہ رات میرعلی روڈ پر قائم چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس سے 17 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں ایشا چیک پوسٹ پرکئے گئے خودکش حملے میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 17 ہو گئی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات میرعلی روڈ پر قائم چیک پوسٹ پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی جس سے 17 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ رات کو ہونے والے خود کش حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے تاہم زخمیوں میں سے 11 آج ز خموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے، حملے میں چیک پوسٹ کو شدید نقصان پہنچا۔

مقبول خبریں