بیٹنگ لائن کی نااہلیت پھر عیاں ہوگئی سابق کرکٹرز

اعتماد میں کمی اور خوف نے پلیئرز کے دبائو میں اضافہ کیا،جلال الدین و باسط علی.


Sports Reporter March 25, 2013
اعتماد میں کمی اور خوف نے پلیئرز کے دبائو میں اضافہ کیا،جلال الدین و باسط علی. فوٹو : ایکسپریس نیوز

جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سیریز میں ناکامی پر سابق ٹیسٹ بیٹسمین باسط علی نے کہا کہ وہ ہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔

ہماری بیٹنگ لائن ایک بار پھر بے بس نظر آئی، اعتماد میں کمی اور خوف نے ان کے دبائو میں اضافہ کیا، انھوں نے کہا کہ ناکامی ہی نہیں بلکہ کامیابی کی صورت میں بھی سیریز کے اختتام پر احتساب کی روایت قائم کی جائے، جنوبی افریقہ کے خلاف نتائج کی چھان بین کی جائے اور ناکامی کے اسباب جان کر ان کا سدباب کیا جائے،سابق ٹیسٹ بولر جلال الدین نے کہا کہ دورۂ جنوبی افریقہ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کی نااہلیت سب پر عیاں ہو گئی۔

4

قومی کرکٹ ٹیم میں حقیقی بنیادوں پر سرجری کی ضرورت اور پی سی بی کے لیے لمحہ فکریہ ہے، بورڈ کے دیگر اقدامات اپنی جگہ مگر اب وقت آگیا ہے کہ وہ مضبوط ٹیم خاص طور پر بیٹنگ کے شعبہ کو بہتر بنانے کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کرے، سابق اسپنر توصیف احمد نے کہا کہ فیصلہ کن میچ میں مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی ناکامی پاکستان کو لے ڈوبی،اگر ہماری ٹیم 275 رنز اسکور کرلیتی تو صورتحال مختلف ہوتی، انھوں نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، تاہم آئندہ بہتر نتائج کیلیے حکمت عملی مرتب کی جائے۔