آپٹیکل فائبر سسٹم نہ ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا

ماڈل کالونی ایکسچینج کے صارفین انٹرنیٹ کی بہتر سہولت سے محروم ہیں


Staff Reporter March 25, 2013
صارفین کا صدر پی ٹی سی ایل سے جلد آپٹیکل فائبر لائن بچھانے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

DHAKA: ماڈل کالونی ٹیلیفون ایکسچینج کے صارفین کو آپٹیکل فائبر سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایکسچینج میں آپٹیکل فائبر سسٹم متعارف کرایا جائے،ماڈل کالونی کے ایک صارف جن کا فون نمبر34115072 ہے نے شکایت کی ہے کہ ماڈل کالونی ایکسچینج میں آپٹیکل فائبر سسٹم موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے صارفین انٹرنیٹ کی بہتر سہولت سے محروم ہیں صارفین پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام کی توجہ متعدد بار اس جانب دلاچکے ہیں لیکن ماڈل کالونی ایکسچینج کی انتظامیہ نے اب تک سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا ہے۔

3

صارفین کو آپٹیکل فائبر کے متبادل سسٹم کے ذریعے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے جس کا رزلٹ بہتر نہیں ہے اور انٹرنیٹ کے استعمال کے دوران بار بار خلل واقع ہوتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے صارفین نے صدر پی ٹی سی ایل ولید ارشاد اور سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ سائوتھ سے مطالبہ کیا کہ ماڈل کالونی ایکسچینج میں آپٹیکل فائبر بچھایا جائے تاکہ صارفین کو انٹرنیٹ کی بہتر سہولیات میسر آسکیں۔