سنی تحریک ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لے گیثروت اعجاز

واچ لسٹ سے نام خارج کرنا نظریہ پاکستان کا تحفظ کرنے والوں کی فتح ہے


Staff Reporter March 25, 2013
واچ لسٹ سے نام خارج کرنا نظریہ پاکستان کا تحفظ کرنے والوں کی فتح ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف اُٹھنے والے دشمن کے ہاتھوں کو توڑنا ملک کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔

پاکستان سنی تحریک دہشت گردی کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرتی آئی ہے، پاکستان سنی تحریک پرامن محب وطن مذہبی وسیاسی جماعت ہے، انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لیں گے، شفاف انتخابات کو ہرحال میں ممکن بنانانگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، سنی تحریک کا واچ لسٹ سے حکومت کی جانب سے نام خارج کرنا نظریہ پاکستان کا تحفظ کرنے والوںکی کامیابی ہے، ان خیالات کااظہارانھوںنے مرکز اہلسنت پر سنی تحریک کا نام واچ لسٹ سے نکالے جانے پر اظہار تشکر کے طور پر محفل نعت کی روح پرور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

7

اس موقع پر مرکزی رہنما شکیل قادری ،علامہ طارق ارکان رابطہ کمیٹی فہیم الدین شیخ ،شہزاد قادری،طیب قادری اور ممتاز ثناء خواں بھی موجود تھے،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کیلیے ہے، ملک کی سر زمین کی حفاظت آخری سانس تک کریں گے، عوام انتخابات میں ملک کی دولت لوٹنے والوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ایسے افراد کو ایوانوں میں بھیجیں جو ملک کی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کریں،سابقہ حکمرانوں نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے بلکہ ملک کوقرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا،انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان سنی تحریک ملک بھر سے انتخابات میں حصہ لینے کے ساتھ سیاسی اتحاد و سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلیے حقائق کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔