گاڑیوں کی فروخت میں جولائی تا فروری27 فیصد کمی

8 ماہ میں 62 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں، گزشتہ مالی سال 85 ہزار بیچی گئی تھیں، پاما


APP March 28, 2013
8 ماہ میں 62 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں، گزشتہ مالی سال 85 ہزار بیچی گئی تھیں، پاما فوٹو: فائل

رواں مالی سال 2012-13 کے پہلے 8 ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں27 فیصد کمی آ گئی۔

پاکستان آٹوموٹیومینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2012 سے فروری 2013 تک 62 ہزار 159 کاریں فروخت کی گئیں۔

جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 85 ہزار کاریں فروخت ہوئی تھیں۔ پی اے ایم اے کے شعبہ سے وابستہ سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے بعد نئی کاروں کی فروخت میں بہتری کے امکانات روشن ہیں۔