اوپن مارکیٹ امریکی ڈالر کی قدر 9925 روپے پر مستحکم

یورو1.05 روپے کمی سے 126.50 اور پاؤنڈ 1.15 روپے گھٹ کر 149.6 روپے ہوگیا۔


APP March 28, 2013
یورو1.05 روپے کمی سے 126.50 اور پاؤنڈ 1.15 روپے گھٹ کر 149.6 روپے ہوگیا۔ فوٹو : فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی ہوئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید 99 روپے اور قیمت فروخت 99.25 روپے پر برقرار رہی جبکہ 1.05 روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 127.30 روپے سے کم ہو کر 126.25 روپے اور قیمت فروخت 127.55 روپے سے گھٹ کر 126.50 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 1.15 روپے کی کمی کے باعث برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 150.50 روپے سے کم ہو کر 149.35 روپے اور قیمت فروخت 150.75 روپے سے کم ہو کر 149.60 روپے پر بند ہوئی۔