حسن علی اوپو کے پہلے پاکستانی ٹی وی اشتہار میں

چار سال تک آئی سی سی کا پارٹنر رہنے کے بعد، اب اوپو نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں اپنا جھنڈا گاڑ دیا ہے


February 09, 2018
چار سال تک آئی سی سی کا پارٹنر رہنے کے بعد، اب اوپو نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں اپنا جھنڈا گاڑ دیا ہے

NEWYORK: سیلفی کے میدان میں لیڈر اور بلامقابلہ لیڈر کا درجہ رکھنے والا برانڈ ''اوپو'' اب ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (ایچ بی ایل پی ایس ایل) 2018 کا فخریہ آفیشل اسمارٹ فون پارٹنر بھی ہے۔ چار سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا بین الاقوامی پارٹنر رہنے کے بعد، اب اوپو نے ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں اپنا جھنڈا گاڑ دیا ہے۔ اوپو نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تیز رفتار اور مشہور باؤلر حسن علی کو اپنے پہلے پاکستانی ٹی وی کمرشل میں بطور مرکزی کردار پیش کیا ہے جبکہ یہ اشتہار 8 فروری 2018 کے روز لاہور میں ایک خصوصی میڈیا کانفرنس کے دوران باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2018، پاکستان سپر لیگ کا تیسرا سیزن ہوگا۔ ٹی 20 کرکٹ کی یہ لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2015 میں شروع کی تھی۔ نئے سیزن کا آغاز 22 فروری 2018 سے دبئی میں ہورہا ہے۔ متوقع طور پر اس کے ورچوئل سیمی فائنلز یعنی ''کوالیفائر'' اور ''ایلیمنیٹر'' لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل کا انعقاد کراچی میں ہوگا۔ اوپو وہ پہلا بین الاقوامی اسمارٹ فون برانڈ ہے جو پی ایس ایل کو اسپانسر کر رہا ہے۔ اوپو پہلے ہی سے پاکستان بھر میں کھیل کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کرتا آرہا ہے اور ایک اسپانسر کی حیثیت سے پی ایس ایل میں شراکت داری، کمپنی کے اس وژن کا تازہ ترین ثبوت ہے وہ ایک یقین کی صورت پاکستانی نوجوانوں پر رکھتی ہے۔



اوپو پاکستان کے سربراہ، مسٹر جارج لونگ کہتے ہیں، ''اوپو کھیلوں کا بہت بڑا معاون و مددگار ہے اور یہ ہمیشہ سے دنیا بھر میں کھیلوں اور تفریح سے منسلک رہا ہے۔ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو محبت اور یادگار لمحات سے بھرپور ہے، جو کروڑوں لوگوں کےلیے خوشیاں لاتا ہے۔ ہمیں بے انتہاء خوشی ہے کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل (HBL PSL) کے آفیشل اسمارٹ فون برانڈ اسپانسر ہیں۔ اوپو نے خود کو کھیل کی روح سے وابستہ رکھا ہوا ہے، ایک ایسی روح جو لوگوں کو قریب لاتی ہے، اسمارٹ فون کے ساتھ آپ کے لمحات کی طرح۔ یہ وابستگی اوپو کو پاکستان میں نئی بلندیوں تک یقیناً پہنچائے گی۔''

انٹرنیٹ اور میڈیا پر اس بارے میں خاصے تجسس اور شور شرابے کے بعد کہ حسن علی اپنی بایوپک بنارہے ہیں، وہ حقیقت سب کے سامنے آگئی ہے جس کے سب منتظر تھے!

ایک حالیہ فوٹیج میں نوجوان کرکٹر حسن علی کو دبئی میں اوپو کے نئے اور پہلے ٹی وی کمرشل کی شوٹنگ کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ اشتہار 8 فروری 2018 سے نشر کیا جائے گا۔



اوپو کے نئے ٹی وی کمرشل کے مرکزی کردار، حسن علی نے اپنا یہ تجربہ کچھ یوں بیان کیا: ''میں اوپو کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہوں جبکہ اوپو F5 کی اے آئی بیوٹی ریکگنیشن ٹیکنالوجی، 20 میگا پکسل سیلفی کیمرہ اور دوسرے فیچرز سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔ یہ میرے پہلے ٹی وی کمرشل کی شوٹنگ ہے اور یہ تجربہ بلاشبہ بہت زبردست رہا ہے۔ اوپو بڑی تیزی سے پاکستانی نوجوانوں کا پسندیدہ ترین بنتا جارہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس برانڈ کے ساتھ میری شراکت ایک دلچسپ سفر ثابت ہوگی۔''

اوپو ٹی وی کمرشل کا بنیادی تصور

یہ پہلا ٹی وی کمرشل ہے جو اوپو نے باضابطہ طور پر پاکستانی مارکیٹ کےلیے ''ایچ بی ایل پی ایس ایل'' کے موقعے پر تیار کیا ہے جو اپنے آپ میں عظیم الشان، جوش سے بھرپور اور اعلی پائے کا ہے۔ کرکٹ، پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے اور اس سے وابستہ ہونے کےلیے اوپو نے ایک غیرمعمولی موقعہ یعنی ''ایچ بی ایل پی ایس ایل'' منتخب کیا ہے۔ اوپو اسمارٹ فون، نوجوان نسل کا نمائندہ ہے اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتھ اشتراک نے اس ٹی وی کمرشل کےلیے حسن علی کو موزوں ترین انتخاب بنادیا ہے۔

چونکہ اوپو نوجوان نسل کی نمائندگی کرتا ہے اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتھ اشتراک کے تحت نئے ٹی وی کمرشل میں حسن علی ایک بہترین انتخاب ہیں۔



اوپو کے نئے ٹی وی اشتہار کا اہم مقصد یہ بھی ہے کہ ایکسپرٹ فون کو دیگر عام فون سے الگ اور ممتاز رکھا جائے جن میں اوپو سیلفی ایکسپرٹ اور اسمارٹ فون لیڈر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) بیوٹی ریکگنیشن ٹیکنالوجی فیچر، 20 میگا پکسل کیمرہ فل اسکرین اوراس کی خاص فیشل ٹریکنگ ٹیکنالوجی کو کرکٹ کے میدان میں وژول ڈیوائس کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔ اوپو نے اپنے نئے فیچر کے ساتھ خود کو سیلفی ایکسپرٹ اور خود کرکٹ ایکسپرٹ کے طور پر بھی منوایا ہے۔ اوپو کی طرح خود حسن علی بھی کرکٹ ماہر ہیں جو ایک بلند مقام پر موجود ہیں۔ ان کا عروج کرکٹ میں عین اسی طرح ہوا ہے جس طرح گزشتہ چند برسوں میں اوپو نے اہم ترقیاں حاصل کی ہیں۔

کچھ اوپو کے متعلق

اوپو دنیا کا معروف ڈجیٹل ٹیکنالوجی برانڈ ہے جو دنیا کے تمام براعظموں میں یکساں مقبول ہے۔ افریقہ ، یورپ، اوشیانا، اور ایشیا میں اپنی مصنوعات کی بنا پرہر صارف کو مسرت اور حیرت فراہم کی ہے۔ اس کی مصنوعات ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کی شاہکار ہیں۔ 2004 میں اپنے وجود کے بعد 2008 میں اوپو نے موبائل فون مارکیٹ میں قدم رکھا اور اپنا لوہا منوایا اور اب 25 سے زائد مارکیٹوں میں اس کے موبائل فون دستیاب ہیں۔ اپریل 2015 تک دنیا کے 116 ممالک میں اس کا برانڈ رجسٹر ہوچکا تھا۔ لیکن یہ سفر یہیں نہیں رکا، اوپو اپنی مصنوعات تمام OPPO نت نئے ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی سے مزین پراڈکٹ صارفین تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے۔

اوپو کا سفر یہیں نہیں رکا بلکہ ڈیزائن اور نئی ٹیکنالوجی کے لیے ہمارا جنون جاری ہے ۔ اوپو کی مصنوعات نے آڈیو وژول مارکیٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے۔ اس کے بلند معیار کے بلیو رے پلیئرز امریکہ اور یورپ میں فروخت ہورہے ہیں۔

اوپو دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوتا اسمارٹ فون براںڈ ہے جس کا مقصد صارفین کو جدید ٹیکنالوجی، بہترین ڈیزائن اور کیمرہ مہارت کا غیرمعمولی احساس دلانا ہے۔

گزشتہ دس برسوں سے عمدہ کیمرہ فون کی تیاری اوپو کا مرکز و محور ہے۔ انتہائی جدت بھری فوٹوگرافی ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے فونز کی تیاری اس کا اہم ہدف ہے۔ واضح رہے کہ اوپو واحد برانڈ ہے جس نے پہلی مرتبہ 16 ایم پی فرنٹ کیمرے والے اسمارٹ فون تیار کیے۔ اسی طرح اوپو پہلی کمپنی ہے جس نے موٹرلگے گھومنے والے کیمرے تیار کیے۔ اس کے علاوہ الٹرا ایچ ڈی فیچر اور پانچ گنا ڈویل کیمرہ زوم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا سہرا بھی اوپو کے سرجاتا ہے۔

نوجوان نسل کی پسند کا خیال رکتھے ہوئے اوپو نے 2016 میں پہلا سیلفی فوکسڈ کیمرہ بنایا جسے سیلفی ایکسپرٹ ایف سیریس کے نام سے پاکستان میں پیش کیا۔ اسے غیرمعمولی پذیرائی ملی اور یہ فوری طور پر انڈسٹری ٹرینڈ بن گیا۔ آئی ڈی سی کے مطابق اوپو عالمی پیمانے پر چوتھے نمبر پر تھا۔ اس کے بعد سے اب تک اوپو نے دنیا بھر کے نوجوانوں کو اسمارٹ فون فوٹوگرافی اور سیلفی کے بہترین مواقع اور تجربات پیش کیے ہیں۔