شیر شاہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سامان خاکستر

فائر بریگیڈ کے عملے نے کمپنی میں موجود100 ملازمین کو ریسکیو کر کے باہر نکالا۔


Staff Reporter August 09, 2012
شیرشاہ میںفیکٹری میں آتشزدگی کے باعث سامان بکھرا پڑا ہے ،آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے 16 فائر ٹینڈر طلب کیے گئے تھے۔ فوٹو ایکسپریس

شیر شاہ کے علاقے میں مچھر کے کوائل ( گلوب ) بنانے والے کمپنی میں خوفناک آتشزدگی کے باعث مشینری اور سامان خاکستر ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیرشاہ تھانے کی حدود میں پلاٹ نمبرF/28 پر واقع مچھر کے کوائل ( گلوب ) بنانے والی کمپنی میں خوفناک آتشزدگی کی اطلاع پر شہر بھر سے 16 فائر ٹینڈر ایک اسنارکل اور باؤزر موقع پر پہنچ گئے ، فائر بریگیڈ کے عملے نے4 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا جبکہ اس دوران فائر بریگیڈ کے عملے نے کمپنی میں موجود100 ملازمین کو ریسکیو کر کے باہر نکالا۔