اسٹیج فنکاروں کی اکثریت عید پر لاہور میں پرفارم کریگی

خوشبو‘ دیدار‘ میگھا‘ پائل چوہدری‘ زارا اکبر‘ نسیم وکی ‘ افتخار ٹھاکر ‘ گلفام اور دیگر شامل ہیں


Cultural Reporter August 09, 2012
خوشبو‘ دیدار‘ میگھا‘ پائل چوہدری‘ زارا اکبر‘ نسیم وکی ‘ افتخار ٹھاکر ‘ گلفام اور دیگر شامل ہیں

اسٹیج فنکاروں کی اکثریت عید پر لاہور میں پیش کیے جانے والے ڈراموںمیں پرفارمنس دیں گے' دیگر شہروںسے تعلق رکھنے والے پروڈیوسروںنے بھی بڑے ناموں کو اپنے ڈراموںمیںکاسٹ کرنے کے لیے رابطے شروع کردیے ۔

بتایا گیا ہے کہ اسٹیج فنکاروں کی اکثریت جن میں اداکارہ خوشبو' دیدار' میگھا' پائل چوہدری' زارا اکبر' نسیم وکی ' افتخار ٹھاکر ' گلفام اور دیگر شامل ہیں لاہور میں ڈرامہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور اس کے لیے ان کی کئی پروڈیوسروں سے بات بھی چل رہی ہے ۔

دوسری طرف ملتان' فیصل اور گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسروں نے بھی بڑے فنکاروں کو کاسٹ کرنے کے لیے رابطے شروع کر دیے ہیں ۔

مقبول خبریں