فنکشنل لیگ نے سانگھڑ کیلیے امیدواروں کا فیصلہ کر لیا

خدا بخش، وریان فقیر،خدا بخش راجڑ، امام الدین شوقین اوررئیس مری کو ٹکٹ دیے جائینگے

Nama Nigar March 29, 2013
ذرائع کے مطابق این اے 234 سانگھڑ ون سے حاجی پیر بخش جونیجو، این اے235 سانگھڑ ٹو سے حاجی خدا بخش درس اور این اے 236 سانگھڑ تھری سے ملک امام الدین شوقین امیدوار ہوں گے۔

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے ضلع سانگھڑ سے قومی اسمبلی کی3 اور سندھ اسمبلی کی 6 نشستوں کیلیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق این اے 234 سانگھڑ ون سے حاجی پیر بخش جونیجو، این اے235 سانگھڑ ٹو سے حاجی خدا بخش درس اور این اے 236 سانگھڑ تھری سے ملک امام الدین شوقین امیدوار ہوں گے۔

جب کہ سندھ اسمبلی کی نشستوں پی ایس 78 سانگھڑ سے سعید خان نظامانی، پی ایس79 سنجھورو سے وریان فقیر خاصخیلی، پی ایس80 کھپرو سے حاجی خدا بخش راجڑ، پی ایس81 جام نواز علی سے جام مدد علی خان، پی ایس82 ٹنڈو آدم سے رئیس شکیل مری، پی ایس 83 شہداد پور سے محمد بخش خاصخیلی امیدوار ہوں گے۔

مقبول خبریں