- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
28 انگلیوں والی امریکی بلی کا نام گنیز بک میں درج
روچیسٹر، منی سوٹا: امریکا میں موجود ایک بلی کی 28 انگلیاں ہیں جس پر اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔
اس بلی کو پاز paws کا نام دیا گیا ہے جس کے اگلے پنچوں میں تین تین اور پچھلے پنجوں میں ایک ایک اضافی انگلی یا انگوٹھا ہے جن کی مجموعی تعداد 28 بنتی ہے۔ عام بلیوں میں مجموعی طور پر 18 انگوٹھے ہوتے ہیں۔ اب اس تین سالہ بلی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے جو سب سے زیادہ انگلیوں والی بلی بھی ہے۔
اس بلی کو لوگ دور دور سے دیکھنے آتے ہیں اور اس کے ناخن تراشنے والا ڈاکٹر اتنے زیادہ انگوٹھے تراشنے کی اضافی رقم بھی نہیں لیتا۔ یہ بلی منی سوٹا کے ایک گھنے فارم کوکاٹا سے ملی تھی۔
بلیوں کی اس قسم کو پولی ڈیکٹائل یا زائد انگلیوں والی بلیاں کہا جاتا ہے۔ مشہور امریکی مصنف ارنسٹ ہمنگوے نے بھی ایسی بلیاں پالی تھیں جس کی مناسبت سے ایسی بلیوں کو ’ہمنگ وے‘ بلیاں بھی کہا جاتا ہے۔
اس کی مالکن جینی مارٹِن اس کا بہت خیال رکھتی ہے۔ ان کے مطابق یہ ان کی گود میں خاموشی سے بیٹھی رہتی ہے۔ اپنی زائد انگلیوں کی وجہ سے وہ بہت پتلی دیواروں اور راستوں پر بھی اپنا توازن برقرار رکھتی ہے۔
چند روز قبل اس بلی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سب سے زیادہ انگلیوں والی بلی کا سرٹیفکیٹ مل چکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔