نئی فلم کیلیے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت سے رابطے

کنگنا معذور لڑکی جبکہ امیتابھ بچن اس کے استاد کا کردار ادا کریں گے۔


خبر ایجنسی February 12, 2018
کنگنا معذور لڑکی جبکہ امیتابھ بچن اس کے استاد کا کردار ادا کریں گے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ فلم ساز آر بلکی نے اپنی نئی فلم کے لیے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت سے رابطے شروع کر دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز آر بلکی نے فلم ''پیڈمین'' کے بعد اپنی نئی فلم کے لیے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ فلم میں کنگنا رناوت ایک معذور لڑکی جبکہ امیتابھ بچن اس کے استاد کا کردار کریں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ آر بلکی سے آئندہ ہفتے امیتابھ بچن اور کنگنا رناوت کا معاہدہ طے پا جائے گا اور اس بات کا باضابطہ اعلان رواں ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔

مقبول خبریں