مسلح افرادنے خواتین سے لاکھوں کے زیورات چھین لیے

نسیم نگر،قاسم آباد،حسین آباد و دیگرعلاقوں میں وارداتیں،شہری لاکھوںکی نقدی سے محروم


Numainda Express August 09, 2012
نسیم نگر،قاسم آباد،حسین آباد و دیگرعلاقوں میں وارداتیں،شہری لاکھوںکی نقدی سے محروم , فائل فوٹو

حیدرآباد میں ڈکیتی ورہزنی کی وارداتوںکے دوران مسلح افراد نے شہریوں سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق نسیم نگر تھانے کی حدود میں 3 مسلح افراد نے مسز شفیق اوٹھو سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،10ہزار نقد اور2موبائل فون لوٹ لیا۔قاسم آباد فیز ٹو میں مسلح افراد نے مسز ضمیر ابڑو سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔حسین آباد تھانے کی حدود سلمہ گارڈن میں ڈاکٹر لیاقت علی کے گھر سے3مسلح افراد لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

نسیم نگر قاسم آباد فیز ٹو میں مسلح افراد نے غلام نبی مستوئی سے10ہزار روپے اور2موبائل فون چھین لیا۔نسیم نگر تھانے کی حدود لنڈن ٹائون میں3مسلح افراد نے عدنان منگی سے ڈھائی ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین لی۔قاسم آباد زیبسٹ انسٹی ٹیوٹ کے باہر سے تحسین شیخ کی کار چوری کرلی گئی۔