عدالتی حکم پر جھڈو کے اسکول سے تجاوزات کا خاتمہ

گرلز اسکول کی چار دیواری میں نائب قاصد نے گھر بنا رکھا تھا، مختارکار نے مسمار کردیا


Nama Nigar March 30, 2013
عدالتی حکم کی تعمیل کے لیے مختار کار جھڈو علی نواز سموں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نوکوٹ پہنچ گئے. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے حکم پر مختار کار جھڈو گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نوکوٹ میں قائم غیر قانونی رہائش گاہ ختم کروانے پہنچ گئے اور اسکول سے تجاوزات گرانے کا کام شروع کرادیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ کے بند اسکولوں کو کھلوانے، اسکولوں کی عمارتوں میں قائم وڈیروں کی اوطاقوں اور بھینسوں کے باڑوں میں تبدیل ہونے کا از خود نوٹس لینے کے بعد گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نوکوٹ کی چار دیواری میں اسکول کے نائب قاصد نے پکا گھر بنا کر رہائش اختیار کرنے کی صحافیوں کی رپورٹ اور تمام صورتحال سے تحریری طور پر آگاہ کرنے پر معزز عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میرپور خاص کو انکوائری کا حکم دیا۔



عدالتی حکم کی تعمیل کے لیے مختار کار جھڈو علی نواز سموں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نوکوٹ پہنچ گئے اور اسکول کی حدود میں قائم غیر قانونی رہائش گاہ میں موجود سامان اُٹھوا کر عمارت کو فوری مسمارکرنے کا حکم دیا جس پر فوری عمل شروع ہو گیا ۔

مقبول خبریں