اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا قائد اعظم یونیورسٹی میں شاندار استقبال

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 18 فروری 2018
کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا تو ہر کوئی پی ایس ایل تھری میں کامیابی کیلیے حوصلہ افزائی کرتا نظر آیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا تو ہر کوئی پی ایس ایل تھری میں کامیابی کیلیے حوصلہ افزائی کرتا نظر آیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا قائد اعظم یونیورسٹی میں شاندار استقبال کیا گیا۔

پی ایس ایل تھری کی مہم جوئی قریب آتے ہی فرنچائز کی سرگرمیوں میں بھی تیزی آ گئی ہے،پرستاروں کی بڑی تعداد اسٹار کرکٹرز کو دیکھنے اور تصاویر بنوانے کے موقع سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا،کھلاڑیوں نے مختلف شعبوں کا دورہ کیا تو ہر کوئی پی ایس ایل تھری میں کامیابی کیلیے حوصلہ افزائی کرتا نظر آیا تاہم اس دوران سب سے زیادہ توجہ کا مرکز شاداب خان بنے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔