میلانیا کی ناراضی برقرار، فلوریڈا میں ٹرمپ کو پھر شرمندگی کا سامنا

خبر ایجنسیاں  پير 19 فروری 2018
ٹرمپ نے حسب معمول میلانیا کا ہاتھ تھامنا چاہا تو انھوں نے پھر سے ٹرمپ کو اپنا ہاتھ تھامنے نہ دیا اور آگے بڑھ گئیں۔ فوٹو: ای پی اے

ٹرمپ نے حسب معمول میلانیا کا ہاتھ تھامنا چاہا تو انھوں نے پھر سے ٹرمپ کو اپنا ہاتھ تھامنے نہ دیا اور آگے بڑھ گئیں۔ فوٹو: ای پی اے

فلوریڈا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے درمیان فاصلے اب تک نہیں سمٹ سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے درمیان فاصلے اب تک نہیں سمٹ سکے تاہم اس بات کا ثبوت ایک بار پھر کیمرے میں آنکھ میں محفوظ ہو گیا جب میلانیا نے اپنے شوہر کا ہاتھ نہ تھاما اور ایک بار پھر ٹرمپ کو نظر انداز کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا پہنچنے پر طیارے سے باہر آتے ہی ٹرمپ نے حسب معمول میلانیا کا ہاتھ تھامنا چاہا تو انھوں نے بھی اپنی عادت کے مطابق پھر سے ٹرمپ کو اپنا ہاتھ تھامنے نہ دیا اور آگے بڑھ گئیں، یہ صورت حال ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی اور کیمرے کی آنکھ نے تمام مناظر محفوظ کر لیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔