ایمنسٹی اسکیم سے اسمگلڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

حکومت 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے، ریونیو بڑھے گا، جاوید نیازی


APP March 31, 2013
حکومت 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے، ریونیو بڑھے گا، جاوید نیازی فوٹو: فائل

پاک جاپان آٹو ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید خان نیازی نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کی جانب سے نان کسٹم پیڈ اور اسمگلڈ گاڑیوں کو قانونی شکل دینے کے حوالے سے شروع کی جانے والی ایمنسٹی اسکیم کے باعث ملک میں اسمگلڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ اسکیم سے استفادہ حاصل کرکے گاڑیوں کو قانونی شکل دینے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کے رجوع کرنے سے ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 50 فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

جاوید نیازی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ 5 سال سے زائد پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے جس سے حکومتی آمدنی میں نمایاں اضافہ ہوگا اور گاڑیوں کی اسمگلنگ میں بھی کمی ہوگی جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔