ملک میں تبدیلی کیلیے فرسودہ نظام کاخاتمہ کرنا ہوگا خالدمقبول

ایم کیوایم نے تعلیم یافتہ اور غریب نوجوانوں کو اسمبلی میں پہنچایا،معززین شہر سے خطاب.


Staff Reporter March 31, 2013
ایم کیوایم نے تعلیم یافتہ اور غریب نوجوانوں کو اسمبلی میں پہنچایا،معززین شہر سے خطاب فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہا کہ قائدتحریک الطاف حسین پاکستان بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ غریب و متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس کی پشت پرکوئی جاگیر دار، وڈیرہ یاسرمایہ دارنہیں بلکہ اس میںقیادت سے لیکرکارکنان تک سب غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ، انھوں نے کہا کہ اگرپاکستان بچانا ہے توملک میںحقیقی معنوں میں تبدیلی لانی ہوگی اورقائدتحریک الطاف حسین کاساتھ دیکر فرسودہ وجاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کرنا ہوگا ۔

ان خیالات کا اظہار انھوںنے گزشتہ شب کلفٹن کے علاقے دو تلوار پرکلفٹن ڈیفنس ریزیڈنٹ کمیٹی کے آفس میںمعززین شہرکے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں کلفٹن ڈیفنس کے عوام ،بزنس کمیونٹی،ڈاکٹرز، انجینئرز، پروفیسر،صحافی ، اساتذہ، سماجی رہنما، وکلا،علمائے کرام،کھلاڑی،فن کار ،علاقہ معززین اور طلبہ وطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیںشرکت کی ۔



قبل ازیں اجلاس میںکلفٹن ڈیفنس کے حلقوںسے ایم کیو ایم کے نامزدامیدواروںکاتعارف کرایا گیا،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاکہ ملک میں تبدیلی کاعمل80 کی دہائی میںشروع ہوگیاتھا جب قائدتحریک الطاف حسین نے ایم کیوایم کی بنیادرکھی تھی اورانکے نامزدحق پرست امیدواربھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ایوانوں میںپہنچناشروع ہوئے تھے ، انھوںنے کہاکہ آج جولوگ بھی ایم کیوایم پرجھوٹے اوربے بنیاد الزامات عائدکررہے ہیں۔

وہ ایم کیوایم کے فکروفلسفے کی مقبولیت سے شدیدخوف زدہ ہیں قائد تحریک الطاف حسین غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیںجنھوں نے بسوں میںسفرکیااوربھوکے رہ کر تحریک کوپروان چڑھایاہے،ایم کیو ایم موروثی سیاست کے خلاف ہے اوریہی وجہ ہے کہ 1988 سے لیکرآج تک الطاف حسین یا ان کاکوئی رشتے دار،،بھائی یا بہن کسی عہدے پرنہیںآیا،اجلاس سے سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے رکن غازی صلاح الدین ،سابق ارکان اسمبلی خواجہ سہیل منصور،علی راشداورانچارج ڈی سی آرسی کیپٹن سیدہاشم غازی سمیت دیگرنے بھی مختصرخطاب کیا۔