قومی کی 20 اور صوبائی کی 42 نشستوں پر انتخاب لڑینگےمحنتی

کراچی کی رونقیں بحال کرنے میدان میں اترے ہیں،سٹی کورٹ میں نعمت اللہ کی گفتگو.


Staff Reporter March 31, 2013
جماعت اسلامی کا سابق ووٹ بینک بحال کرنیکی کوشش کرینگے،امیر جماعت سندھ . فوٹو : این این آئی

سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کراچی کی رونقوں کو بحال کرنے میدان میں اترا ہوں۔

جماعت اسلامی صرف دعوے نہیں کرتی بلکہ خدمت کی مثالیں قائم کرتی ہے، ناظم کراچی کی حیثیت سے عوام کو سہولیات پہچانے کے لیے میگا منصوبوں پر عمل کیا، یہ بات انھوں نے سٹی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔



جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی سے قومی اسمبلی کی 20 نشستوں اور صوبائی اسمبلی کی 42 نشستوں سے انتخابات میں حصہ لے گی، یہ بات انھوں نے سٹی کورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کا سابقہ ووٹ بینک بحال کرنے کی کوشش کریں گے، سیاسی اتحاد کے تحت انتخابات میں حصہ لیں گے اور کراچی سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔