پی پی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے دوبارہ کامیاب ہوگی نوید قمر

سیکڑوں پسماندہ گوٹھوں کوبجلی اور گیس فراہم کی،ٹنڈو محمد خان پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے،میڈیا سے گفتگو.


Nama Nigar April 01, 2013
سیکڑوں پسماندہ گوٹھوں کوبجلی اور گیس فراہم کی،ٹنڈو محمد خان پیپلز پارٹی کا قلعہ ہے،میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سابق وزیر دفاع سید نوید قمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

عام انتخابات میں پیپلز پارٹی مخالف قوتوں کا پرو پگینڈا دم توڑ جائے گا اور عوام اپنے مسا ئل کے حل کے لئے ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے۔ یہ بات انھوں نے ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے 5 سالہ دور حکومت میں اپنے حلقے میں سینکڑوں نوکریاں دیں، زیبسٹ کالج، پبلک اسکول، سٹیزن فائونڈیشن اسکولز، 3 سو بستروں پر مشتمل جدید ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال، شہری اور دیہی علاقوں میں اسفالٹ سڑکیں، سیکڑوں پسماندہ گوٹھوں کو بجلی کی فراہمی، درجنوں گوٹھوں کو قدرتی گیس کی فراہمی جیسے عوام کی فلاح کے منصوبے مکمل کیے گئے جبکہ حیدرآباد مین روڈ پر ٹبہ اسپتال کی طرز کا جدید امراض قلب کا اسپتال زیر تعمیر ہے۔

1

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عوام نے انھیں موقع دیا تو وہ ان کے دور میں شروع ہونے والے عوامی مفاد کے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ٹنڈو محمد خان پہلے بھی پیپلز پارٹی کا قلعہ تھا اور اب بھی ہے، پیپلز پارٹی کے خلاف ہمیشہ اتحاد بنتے آئے ہیں اور اب بھی بن رہے ہیں تاہم اس سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی حلقہ پی ایس 53 سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سید اعجاز شاہ بخاری اور ٹنڈو محمد خان میں ان کے سیاسی امور کے انچارج سید اعجاز نبی شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مقبول خبریں