سیاسی جماعتوں نے کراچی میں الیکشن سیل قائم کردیے

فنکشنل ہائوس میں الیکشن سیل قائم، تحریک انصاف کا الیکشن سیل ڈیفنس میں ہے.


Staff Reporter April 01, 2013
جماعت اسلامی کا مرکزی الیکشن سیل ادارہ نور حق اور پانچوں ضلعی دفاتر میں قائم. فوٹو: فائل

انتخابات سے قبل مختلف سیاسی جماعتوں نے کرا چی میں الیکشن سیل قائم کردیے۔

متحدہ قومی موومنٹ نے مرکزی الیکشن سیل خورشید بیگم ہال سے متصل عمارت میں قائم کیا ہے،یہ الیکشن سیل 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام کررہا ہے، اس سیل میں ایک انفارمیشن ڈیسک قائم کی گئی ہے جس کے ذریعے سے میڈیا کو ایم کیو ایم کے امیدواروں کے بارے میں آگاہی دی جارہی ہے، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل نے فنکشنل ہائوس میں الیکشن سیل قائم کردیا ہے، اس الیکشن سیل میں کراچی سمیت صوبے کے تمام حلقوں کے بارے میں اہم معلومات، امیدواروں کی فہرست اور انتخابی امور کے کام انجام دیے جارہے ہیں۔

3

تحریک انصاف نے ڈیفنس میں مرکزی میڈیا سیل کے دفتر میں انتخابی الیکشن سیل قائم کردیا، اس سیل کے ذریعے کراچی سمیت صوبہ بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی انتخابی مہم کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر امور انجام دیے جارہے ہیں، جماعت اسلامی نے بھی انتخابی مہم چلانے کیلیے ادارہ نور حق میں مرکزی الیکشن سیل اور پانچوں ضلعی دفاتر میں الیکشن سیل قائم کردیے ہیں، دوسری جانب پیپلز پارٹی شہید بھٹو نے 71ء کلفٹن، مسلم لیگ (ن) نے صوبائی میڈیا سیل، مسلم لیگ ق نے مسلم لیگ ہائوس کارساز میں الیکشن سیل قائم کرلیے ہیں۔