ن لیگ نے خواتین اور اقلیتی نشستوں کیلئے فہرستیں جمع کرا دیں

پارٹی کیلئے جدوجہد کرنیوالی خواتین نظرانداز، پیپلزپارٹی کی ترمیمی فہرست جاری


Numaindgan Express April 01, 2013
پارٹی کیلئے جدوجہد کرنیوالی خواتین نظرانداز، پیپلزپارٹی کی ترمیمی فہرست جاری۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں خواتین کی23'پنجاب اسمبلی میں خواتین کی51 اور اقلیتوں کی10 مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرستیں الیکشن کمیشن میں میں جمع کرا دیں۔

قومی اسمبلی کی23 رکنی فہرست میں انوشہ رحمان سرفہرست ہیں ان کے بعد بالترتیب زیب جعفر، طاہرہ اورنگزیب، پروین مسعود بھٹی، عائشہ رضا، شائستہ پرویز ملک، نگہت میر، مجیدہ وائیں، خالدہ منصور، آسیہ ناز تنولی، ردا خان، سیما محی الدین جیلانی، شہناز سلیم، لیلیٰ خان، عارفہ خالد، ثریا اصغر، شہزادی ٹوانہ، مائزہ حمید، فرحانہ قمر، شیریں شفیق، عفت لیاقت، شازیہ مٹھو اور رومینہ شامل ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں خواتین کی51 مخصوص نشستوں کیلئے بالترتیب ذکیہ شاہنواز، کرن ڈار، عاصمہ ممدوٹ، نسرین نواز، عظمٰی زعیم قادری، شاہین اشفاق، شاہین شفیق، پروین اختر، صبا صادق، شاہجہاں بلے، رخسانہ کوکب، مہوش سلطان، فرزانہ بٹ، سمیرا سمیع چودھری، شمیلہ اسلم، سلطانہ شاہین، نسیم لودھی، فرحانہ افضل، جوائس روفن جوئلیس، عائشہ جاوید، عظمٰی بخاری، سعدیہ ندیم، ڈاکٹر نجمہ افضل، اداکارہ کنول، ثریا نسیم، ڈاکٹر فرزانہ نذیر، نجمہ ارشد، ثوبیہ انور ستی، شکیلہ لقمان، شبینہ زکریا بٹ، حسینہ ، فرح منظور، گلنار شہزادی، عذرا صابر، سائرہ افتخار، لبنٰی فیصل، تمکین اختر نیازی، میری گل، کنیز اختر، تہمینہ لون، خولہ امجد، ڈاکٹر عالیہ، تحسین فواد، لبنٰی رحمن، سلمٰی بٹ، شہزادی کبیر، فوزیہ ایوب قریشی، ارم حسن باجوہ، راحیلہ خادم حسین، مدیحہ رانا، نگہت ناصر، جبکہ پنجاب اسمبلی کی10 اقلیتی فہرست میںخلیل طاہر سندھو، اسفان یار بھنڈارہ، طارق گل، شکیل ایون، رمیش سنگھ ارواڑہ، شہزاد منشی، ذوالفقار غوری، کانجی رام، خالد محمود اور رفاقت مسیح سہوترا شامل ہیں۔

6

ن لیگ کی خواتین کیلئے مخصوص فہرستوں میں پارٹی کیلئے خدمات انجام دینے والی نوے فیصد خواتین کو نظر انداز کر دیا گیا۔ فہرست میں کوئی ایسا چہرہ شامل نہیں جو شریف برادران کی جلا وطنی کے دوران جدوجہد کرتا ہوا نظر آیا ہو۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کی قیادت کی جانب سے خواتین کی قومی وصوبائی مخصوص نشستوں کی لسٹ میں ردوبدل کے بعد حتمی لسٹ جاری کر دی گئی۔

صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ لسٹ کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے بالترتیب بیلم حسنین، رخسانہ بنگش، فرزانہ راجہ، فوزیہ حبیب، مہرین انور، پلوشہ ضیاء، نرگس فیض ملک، عرشیہ اکرم، بشریٰ اعتزاز، ثمینہ گھرکی، ثمینہ مشتاق پگانوالہ، یاسمین رحمان، شہناز وزیرعلی، ناصرہ صدیق میو، امتل رحیم، میمونہ مشتاق، شفیقہ رائو، عنبرین اسماعیل، زبیدہ ملک، نائلہ سرور، نورین وسیم جبکہ صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے بالترتیب نرگس فیض ملک، فائزہ ملک، راحیلہ بلوچ، عرشیہ اکرم، شبینہ ریاض رافعہ، نجمی سلیم، عائشہ مشتاق، شاہدہ جبین، تسنیم فاضلی، عنبرین فاضلی، نیلم اعوان، فرخندہ ملک، سعیدہ ارشاد، ناصرہ شوکت، نورالنساء، بلقیس عرفان، رخسانہ بشیر، سکینہ چوہدری، بشریٰ نقوی، سونیا خان، شائستہ ممتاز، شازیہ عابد، سمیرا گل، نصرت سراج، خالدہ شاہد، نرگس اعوان ، تسنیم چوہدری، عفت ممتاز ، زوبیہ رباب،رخسانہ علی، نازش افتخار، شگفتہ بٹ، شائستہ خالد جان،شگفتہ چوہدری، میمونہ مشتاق، رخسانہ قمر، روبینہ بٹ، چندا رحمان، مقدسہ بانو، سعدیہ صدیق، عظمیٰ ظہور، نورین سیال اور سعیدہ ام لیلیٰ شامل ہیں ۔