سری دیوی نے اپنی آخری رسومات سے متعلق اہل خانہ کو آگاہ کردیا تھا

ویب ڈیسک  پير 26 فروری 2018
سری دیوی کی خواہش کے مطابق ان کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، فوٹو:فائل

سری دیوی کی خواہش کے مطابق ان کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، فوٹو:فائل

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی  خواہش کے مطابق ان کی آخری رسومات کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

دوروز قبل اداکارہ سری دیوی دبئی کے ایمریٹس ٹاور ہوٹل کے باتھ روم میں مردہ حالت میں پائی گئیں ان کی اچانک موت پر ان کے اہل خانہ سمیت مداح بھی حیران و پریشان ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سری دیوی انتقال کرگئیں

بھارتی میڈیا کے مطابق  اداکارہ سری دیوی اپنی زندگی میں بارہا اس بات کا اظہار کرچکی تھیں کہ ان کا پسندیدہ رنگ سفید ہے، لہٰذا ان  کی خواہش تھی کہ مرنے کے بعد ان کی آخری رسومات کی تیاریاں اس طریقے سے کی جائیں کہ ان میں سفید رنگ نمایاں ہو۔ سری دیوی کی آخری خواہش کا احترام کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ نے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ان کی آخری رسومات کی تیاریاں بالکل اسی طرح کی ہیں جس طرح وہ چاہتی تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہوٹل کے کمرے میں سری دیوی کے ساتھ کیا ہوا؟

واضح رہے کہ سری دیوی کی فرانزک رپورٹ سامنے آنے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ ان کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے کے بعد ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔