اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے سے ایمبو لفٹر ٹکرا گیا 7 افراد زخمی

امارات ائیرلائن کی پرواز دبئی سے اسلام آباد آئی تھی، ایئرپورٹ انتظامیہ


ویب ڈیسک February 27, 2018
زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، ایئرپورٹ حکام: فوٹو: فائل

بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر طیارے سے ایمبو لفٹر ٹکرا گیا جس کے باعث 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرامارات ائیرلائن کے طیارے سے ایمبو لفٹرٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہازکے انجن کو نقصان پہنچا جب کہ 7 سے زائد مسافربھی زخمی ہوگئے۔



ایئرپورٹ کا کہنا ہے کہ پروازدبئی سے اسلام آباد آئی تھی جب کہ زخمیوں کو بھی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔



مزید پڑھئے: نجی ایئرلائن کی پرواز سے فضا میں پرندہ ٹکراگیا