امتحانی مراکز کی سیکیورٹی کو حتمی شکل دیدی فصیح الدین

تمام سینٹر کنٹرول آفیسرز پرچہ ختم ہونے تک مراکز پر موجود رہیں،ناظم امتحانات.


Staff Reporter April 03, 2013
ویجلنس آفیسرزکوکارڈ جاری،شناخت کے بغیر مرکز میں کوئی داخل نہیں ہوگا. فوٹو: فائل

ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلیے سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور سینٹر کنٹرول آفیسرزکا اجلاس چیئرمین بورڈ فصیح الدین خان کی صدارت میں ہوا۔

اجلاس میں سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور سینٹر کنٹرول آفیسر کو امتحانات کے انتظامات سے آگاہ کیا گیا ،چیئرمین بورڈ فصیح الدین خان نے کہا کہ بورڈ نے امتحانی مراکز کی سیکیورٹی موثر بنانے کے اقدامات کو آخری شکل دیدی ہے، سینٹر کنٹرول آفیسر زپرچہ ختم ہونے تک امتحانی مراکز پر موجود رہیںجبکہ جوابی کاپیاں بحفاظت بورڈ کو روانہ کریں۔

4

سیکریٹری بورڈحور مظہرنے کہا کہ بورڈ آفس میں ایک رپورٹنگ سیل قائم کیا گیا ہے جس میں بورڈ کے سینئر افسران اپنے فرائض انجام دیں گے سینئر اساتذہ پر مشتمل ویجیلنس کمیٹیاں بنائی گئی ہیں وہ روزانہ اپنی رپورٹ ناظم امتحانات کو پیش کریں گی کاپی کیسز کو علیحدہ لفافوں میں پیک کیا جائے گا ، ناظم امتحانات نعمان احسن نے کہا کہ سینٹر سپر نٹنڈنٹ اور سینٹر کنٹرول آفیسر اپنی نگرانی میں امتحانی کاپیاں پیک کرواکر اس پر دستخط کریں گے اور دیے گئے مقررہ وقت پرکاپیاں بورڈ میں جمع کروائیں گے، ویجلنس آفیسرز کیلیے کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔