کوائف نا مکمل ہونے پر 40 امیدوار دوبارہ طلب

مفتی محبوب عالم ،شبیر خان ،محمد شاکراورراحت حسین کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے.


Staff Reporter April 03, 2013
مفتی محبوب عالم ،شبیر خان ،محمد شاکراورراحت حسین کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے. فوٹو: فائل

KARACHI: کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے دوران قومی اور صوبائی اسمبلی کے بیشتر امیدواروں کے کوائف مکمل نہ ہونے کے باعث ریٹرننگ افسران نے انھیں مختلف تاریخوں میں طلب کرلیا۔

علاوہ ازیں کراچی کے صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے والے4امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، تفصیلات کے مطابق ضلع وسطی کے ریٹرننگ افسر نے پی ایس 101سے انتخابی امیدوار ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر صغیر احمد، جمال احمد، شیخ صلاح الدین سمیت 40امیدواروں کے کوائف نامکمل ہونے کے باعث انھیں5اپریل کو دوبارہ طلب کیا ہے، پیپلزپارٹی چھوڑ کر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنیوالے نبیل گبول جو این اے 248، این اے 246کے امیدوار ہیں،کوائف مکمل نہ ہونے کے باعث کو دوبارہ 5 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، پی ایس 105کے امیدوار عادل صدیقی کو بھی کاغذات نامزدگی میں کمی کے باعث 5اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

8

علاوہ ازیں پی ایس118سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار مفتی محبوب عالم کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے، مفتی محبوب عالم کے کاغذات نامزدگی ان کے تجویز کنندہ کے گھر کا پتہ ان کے حلقے میں موجود نہ ہونے کے باعث مسترد کیے گئے ، صوبائی اسمبلی حلقے 98 سے ایم کیوایم کے امیدوار شبیر خان اور پاکستان فلاح پارٹی کے محمد شاکر کے کاغذات نامزدگی اور پی ایس 99سے مسلم لیگ(ن) کے راحت حسین کے کاغذات نامزدگی بھی تجویز کنندہ وتائید کنندہ کے گھروں کے پتے متعلقہ امیدواروں کے حلقوں میں موجود نہ ہونے کے باعث مسترد کیے گئے۔