جامعہ کراچی میں گٹکا کھانے اور سگریٹ نوشی کیخلاف کارروائی شروع

30کینٹینوں پرچھاپوں میں پان، گٹکا، چھالیہ اور سگریٹ برآمد، ایک کینٹین سیل


Staff Reporter March 08, 2018
،جامعہ کو مضراشیاسے پاک کرینگے، سیکیورٹی ایڈوائزر۔ فوٹو؛ فائل

جامعہ کراچی میں پان، گٹکا، چھالیہ کھانے اور سگریٹ نوشی کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس، رینجرز اور جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو پان گٹکا چھالیہ کھانے اور سگریٹ نوشی سے پاک کرنے کا عزم کرلیا جب کہ جامعہ کراچی میں موجود 30 کینٹینز پر چھاپے مارکر 5 کینٹین سے تمباکو سے بنی اشیا اور سگریٹ برآمد کرلیں نیشنل بینک کے عقب میں کینٹین کو سیل کردیا گیا۔

اس حوالے سے جامعہ کراچی کے سیکیورٹی ایڈوائزر محمد زبیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ 30 کے قریب کینٹینوں پر چھاپے مارے گئے ہیں جن کینٹین پرپہلی بار پان، گٹکا، چھالیہ اورسگریٹ ملی ہیں ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ایک کینٹین کو سیل کردیا گیا ہے کوشش ہے کہ انتظامیہ کے حکم نامے پر عمل کرتے ہوئے جامعہ کو تمباکونوشی سمیت مضر صحت ممنوعہ اشیا سے چھٹکارا دلایا جائے کیونکہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔