زبیربلوچذاکر ڈاڈا نے سیاسی رہنماکی مداخلت پرخود گرفتاری دی

قتل ثابت نہیں ہوگا،پولیس نے یقین دہانی کرائی، لیاری گینگ کیخلاف دکھاوے کی کارروائی


Staff Reporter April 04, 2013
قتل ثابت نہیں ہوگا،پولیس نے یقین دہانی کرائی، لیاری گینگ کیخلاف دکھاوے کی کارروائی فوٹو: فائل

ارشد پپو ، اس کے بھائی اور ساتھی کے قتل کے مقدمے میں گرفتارملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت ایک سیاسی جماعت کے رہنماکی موجودگی میں منگل اوربدھ کی درمیانی شب ساؤتھ زون پولیس کے اعلیٰ افسرکوگرفتاری پیش کی۔

پولیس نے ملزمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کے خلاف ارشد پپو سمیت تینوں افراد کے قتل کا کوئی ثبوت نہیں ہے جس پر ان کی بہت جلد عدالت سے ضمانت ہو جائے گی ، کراچی بدامنی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت سے قبل کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانا چاہتی ہے جس کے باعث اس طرح کی مبینہ گرفتاریاں اور چھاپے مار رہی ہے۔یہ بات سی آئی ڈی پولیس کے ایک افسرنے اپنانام ظاہر نہ کرنے کی شرط پرایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے بتائی۔

8

انھوں نے بتایاکہ ارشد پپو اس کے بھائی یاسرعرفات اوران کے دوست جمعہ شیرعرف شیراپٹھان کے قتل میںگرفتارنامزد ملزمان زبیر بلوچ اورذاکر ڈا ڈا نے کالعدم پیپلزامن کمیٹی کا سربراہ اورارشدپپوقتل کے مقدمے میں نامزد ملزم عذیر بلوچ کے کہنے پرایک سیاسی جماعت کے رہنمااورعلاقائی معززین کے سامنے ساؤتھ زون پولیس کے اعلیٰ افسرکو گرفتاری پیش کردی ،ہپولیس کے افسر نے ملزمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ارشدپپوقتل کیس میں انہیں سزاہوناممکن نہیںکیونکہ ارشدپپو سمیت تینوں میں سے کسی کی بھی نہ تولاش ہے نہ ہی ان کے قتل کا کوئی عینی شاہدیاکوئی اور ثبوت ہے عدالت مقدمہ کس بنیاد پرچلائے گی۔

پولیس نے سیاسی جماعت کے رہنما سے درخواست کی تھی کہ ارشدپپوقتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کروا دو تاکہ ہم کراچی بد امنی کیس کی تاریخ کے موقع پرچیف جسٹس آف پاکستان کوبتا سکیں کہ ہم نے کراچی فتح کرلیااور اب کراچی میں کوئی نو گو ایریا نہیں حالانکہ اگر چیف جسٹس آف پاکستان اولڈ سٹی ایریا کے دکانداروں،شہرکے پولیس والوں یا پورے شہر میں سی کسی بھی بچے سے پوچھ لیں کہ کیالیاری جا سکتے تو جس پر اس کا جواب نفی میں ہی ہو گا۔شہریوں کو تحفظ دینے والی پولیس سب کچھ جانتے ہوئے بھی شہریوںکے ساتھ کتنا بھونڈامذاق کر رہی ہے اس پر پورا شہر کراچی پولیس کولعن تعن کررہاہے ۔