- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی گاڑی کھائی میں گرگئی؛ ہلاکتیں
- ویمنز ٹی20 ورلڈکپ؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ایمل ولی خان اے این پی کے مرکزی صدر منتخب
- جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن
- پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے چیف ٹیکنیکل آفیسر عالمی اعزاز کیلئے منتخب
- گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
- نائلہ کیانی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
پاک سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اعزازچوہدری
واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاک سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
پاکستانی سفیراعزاز چوہدری نے واشنگٹن میں امریکی صحافیوں کے 8 رکنی وفد سے ملاقات کی اور پاکستان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں ہیں تاہم اب پاک سر زمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے باعث معاشی اشاریے مثبت ہیں جس کے باعث پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہترین اور شاندارہوگئی ہے۔
انہوں نے صحافیوں کوبتایا کہ کامیاب فوجی آپریشن سے متاثرہ علاقے دہشتگردی سے پاک کردیئے جب کہ دہشت گردی سے پاک علاقوں میں معاشی اور ترقیاتی کام جاری ہے۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی اور مذموم عزائم کے خلاف ہے تاہم پاکستان کے متعلق غلط تصوررد کرکے نئے انداز سے دیکھنا ہوگا۔
امریکی صحافیوں کے سوال پرانہوں نے کہا کہ پاکستان کا بدلتے حالات میں مثبت تشخص سامنے آیا ہے اورامریکا سمیت مختلف ممالک سی پیک میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا نے جب پاکستان کا ساتھ دیا تودونوں ممالک کا فائدہ ہوا اس لیے امریکا سے اچھے تعلقات کی امید رکھتے ہیں۔
پاک افغان مسئلے کے حوالے سے سوال پراعزاز چوہدری نے کہا کہ افغان عدم استحکام کا اثرپاکستان پرپڑا تاہم افغانستان کے مسئلے کا حل صرف مقامی اسٹیک ہولڈرز کے پاس ہے جس کے لیے پاکستان شراکت داروں سے مل کر افغانستان مسئلے کے حل میں مدد دے گا جب کہ جنوبی ایشیا کے امن کے لیے افغان استحکام بہت ضروری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔