- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- 4 افراد کا قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور سوتیلے بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
غیر جمہوری عناصر نے سینیٹ الیکشن میں دھاندلی کی، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نامعلوم افراد اور غیر جمہوری عناصر نے سینیٹ الیکشن میں دھاندلی اور کرپشن کی ہے جب کہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ لگتا ہے صادق سنجرانی کا انتخاب نہیں بھرتی ہوئی۔
صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ اصلی جمہوریت کا نقلی جمہوریت سے مقابلہ تھا اور سینیٹ الیکشن میں غیر جمہوری ہمارے مدمقابل تھے، تبدیلی لانے والوں کا چہرہ بےنقاب ہوگیا، شہید بھٹو کو جو بھرم تھا آج وہ ختم ہوگیا آج بھٹو صاحب بھی شہید ہوگئے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نامعلوم امپائر کی انگلی اور کٹ پتلیوں کی طرح حرکت کرنے والے سامنے آگئے اور جو 2014ء میں انگلی کے اشارے پر ناچ رہے تھے آج بھی وہ ایسا ہی منظر پیش کررہے تھے جبکہ سیاسی طور پر پیچھے سے وار کرنے والے سامنے آگئے۔
یہ بھی پڑھیں: صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ، ڈپٹی چیئرمین کیلیے پولنگ
اس موقع پر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے انتخاب مکمل ہوا، لگتا ہے سنجرانی صاحب کا انتخاب نہیں بھرتی ہوئی ہے، الیکشن کی ہار کے باوجود آج (ن) لیگ جیت گئی کیونکہ پاکستان مسلم لیگ ن کا مقصد سسٹم کو چلتے رکھنا تھا۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ ہم نے کسی سے ووٹ کی بھیک نہیں مانگی، جیت نہیں ہمیں اصول چاہئیں، سینیٹ کے انتخابات مکمل ہوگئے اور اصل چہروں سے نقاب ہٹ گیا، عمران کی تبدیلی اور زرداری کی بیماری بنی گالا تک پہنچ چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔