خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

پی پی کی فریال تالپور، متحدہ کی کشور زہرہ، ن لیگ کی ماروی میمن سمیت 70 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور


Staff Reporter April 05, 2013
پی پی کی فریال تالپور، متحدہ کی کشور زہرہ، ن لیگ کی ماروی میمن سمیت 70 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورفوٹو: فائل

الیکشن کمیشن سندھ نے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 14 اور اقلیتوں کی9مخصوص نشستوں کیلیے امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی۔

ترجیحی فہرست کی بنیاد پرقومی اسمبلی میں سندھ کی مخصوص نشستوں کیلیے پیپلزپارٹی کی فریال تالپور، ایم کیوایم کی کشور زہرہ، مسلم لیگ(ن) کی ماروی میمن سمیت 70 خواتین امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں، ترجیحی لسٹ میں شامل پیپلزپارٹی کی عذرا افضل پیچوہو، جماعت اسلامی کی عائشہ منور سمیت دیگر مختلف جماعتوں کی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کے باعث انتخابی معرکے سے باہر ہوگئی ہیں۔

اقلیتی نشستوں کیلیے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے لکشمن داس، شنکر لال اور رومشو امتر کے کاغذات نامزدگی کو التوا میں ڈال دیا گیا ہے اور انھیں 7 اپریل کو الیکشن کمیشن میں طلب کیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 مخصوص نشستوں کیلیے128کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم صوبائی الیکشن کمیشن نے ترجیحی فہرست کی بنیاد پر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔



پاکستان پیپلز پارٹی کی فریال تالپور، مو ومنٹ کی کشور زہرہ، خوش بخت شجاعت اور بلقیس مختیار سمیت 15،پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ماروی میمن،راحیلہ مگسی،شاہین آرائی سمیت 7،جماعت اسلامی کی پروین،اور عطیہ نثار سمیت 5، پاکستان مسلم لیگ (ف) کی خورشیہ افغان، ریتہ ایشور سمیت 3،آل پاکستان مسلم لیگ کی فرخندہ شاہنوازاور قرت فاطمہ سمیت 3،پاکستان تحریک انصاف کی نازیہ ربانی، نزہت سمیت 4اور نیشنل پیپلز پارٹی کی شاہ جہاں منگریوشامل ہیں، ترجیحی لسٹ میں شامل بیشتر خواتین امیدوار کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کے باعث انتخابی مقابلے سے باہر ہوگئی ہیں۔

اقلیتی نشستوں کیلیے سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھیجی گئی لسٹ کے مطابق ایم کیوایم ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، پاکستان مسلم لیگ(ف) تین امیدواروں کو کوائف مکمل کرنے کیلیے دوبارہ 7اپریل کو طلب کیا ہے، پیپلزپارٹی کے امیدوار میکش چائولہ کے کاغذات التوامیں ڈال دیے گئے تاہم دیگر امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے شازیہ مری،نفیسہ شاہ اور مہرین رزاق سمیت 14،متحدہ قومی