- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
زرمبادلہ کے ذخائر صرف 12 ارب ڈالر رہ گئے
کراچی: پاکستان کے سرکاری غیرملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں مزید 10 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی کمی سے 12ارب 12کروڑ 57 لاکھ ڈالر تک محدود ہوگئے۔
واضح رہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے شدید دباؤ کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور صرف ایک ماہ کے اندر زرمبادلہ ذخائرمیں 93 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے اور مذکورہ ذخائر 2 سے ڈھائی ماہ کی درآمدی ضروریات ہی پوری کر پائیں گے۔
زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی کے باعث بیرونی شعبے کی صورتحال مزید بگڑنے اور ادائیگیوں کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، جمعرات کو آئی ایم ایف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روپے کی زیادہ قدر، مقامی ٹھوس طلب اور بلند قرضوں کی وجہ سے پاکستان کی مالیاتی ذمے داریاں وسط مدت میں دگنی ہونے کا خدشہ ہے. زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے کمی کے باعث حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل اوپن مارکیٹ میں بانڈز کے اجرا سے 3 ارب ڈالر تک حاصل کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 9مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 18ہزار 24کروڑ 4 لاکھ ڈالر رہے جو2 مارچ کو ختم ہفتے میں 18ارب 32کروڑ 92لاکھ ڈالر تھے۔ اس ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 1کروڑ 87 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 6ارب 11کروڑ 47 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق ایس بی پی ریزرو میں کمی کی وجہ بیرونی قرض ودیگر آفیشل ادائیگیاں بنیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔