وقار یونس 2 برس کے لیے بنگلادیش لیگ ٹیم سلہٹ کے ہیڈ کوچ بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 16 مارچ 2018
رواں اور اگلے برس بی پی ایل میں جعفر الاحسان کی جگہ سنبھالوں گا، سابق کوچ۔ فوٹو؛ فائل

رواں اور اگلے برس بی پی ایل میں جعفر الاحسان کی جگہ سنبھالوں گا، سابق کوچ۔ فوٹو؛ فائل

ڈھاکا:  سابق پاکستانی کپتان اور معروف فاسٹ بولر وقاریونس2 برس کیلیے بنگلادیش پریمیئر لیگ ٹیم سلہٹ سکسرز کے ہیڈ کوچ بن گئے۔

وقار یونس ان دنوں پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ بنگلادیشی کرکٹ کو بہت زیادہ پسند کرتے اور ان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ ہی دلچسپی سے بھرپور ہوتا ہے تاہم وہ رواں اور اگلے برس بی پی ایل میں جعفر الاحسان کی جگہ سنبھالیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔