چیف الیکشن کمشنر فخرالدین ابراہیم سرکاری بنگلے میں منتقل ہوگئے

نگراں وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر صنعت وپیدوار کو بھی میں سرکاری رہائش گاہیں الاٹ ہوگئیں.


Numainda Express April 06, 2013
نگراں وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر صنعت وپیدوار کو بھی میں سرکاری رہائش گاہیں الاٹ ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابرہیم منسٹر انکلیو میں سرکاری بنگلے میں منتقل ہوگئے۔

جبکہ نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب اور وفاقی وزیر صعنت وپیدوار شہزادہ احسن اشرف شیخ کو بھی میں سرکاری رہائش گاہیں الاٹ ہوگئیں نگراں وفاقی وزیر ہاؤسنگ وتعمیرات ڈاکٹریونس سومرو اپنے الاٹ کردہ رہائش گاہ میںمنتقل نہ ہوسکے کیونکہ ان کوالاٹ کردہ رہائش گاہ ابھی تک خالی نہیں ہوسکی۔ذرائع نے بتایاکہ چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم وفاقی وزرا کالونی میں سرکاری بنگلہ نمبر 37میںمنتقل ہوگئے ہیں۔

3

جبکہ نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب کو بنگلہ نمبر 3اور وفاقی وزیر صعنت وپیدوار شہزادہ احسن اشرف شیخ کو بنگلہ نمبر 25الاٹ کردیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب نے سرکاری رہائش گاہ میں تزئین وآرائش اور رنگ وروغن نہ ہونے کی بنا پر ابھی اپنے رہائش گاہ کا قبضہ نہیں لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر ہاؤسنگ وتعمیرات ڈاکٹر یونس سومرو کو سرکاری بنگلہ نمبر 36 الاٹ ہواتھا جو ابھی تک سابق وفاقی وزیر قانون انصاف فاروق ایچ نائیک کے قبضے میں ہے۔