- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
پاکستانی فلم کو دنیا میں مثال بنانے کا چیلنج درپیش ہے، سارہ لورین
لاہور: اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ حقیقت کے قریب تربننے والی فلمیں اپنی مثال آپ ہوتی ہیں تاہم اگریہی سلسلہ پاکستان میں شروع کردیا جائے توانٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستانی فلم کونمایاں مقام ملے گا۔
’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے سارہ لورین نے کہا کہ بطور اداکارہ بہت سے ڈراموں میں کام کیا اوراس کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن آج بھی میری اولین ترجیح حقیقی کہانیاں ہی ہیں۔ بلاشبہ پاکستانی ڈرامہ اپنی مثال آپ ہے۔ لیکن اب فلم کو بھی ہم نے مثال بنانا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس وقت گھبرانے کے بجائے اس کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ملک بھر میں ایکٹنگ، رائٹنگ، میوزک اور دیگر تکنیکی شعبوں میں باصلاحیت نوجوان موجود ہیں۔
سارہ لورین نے کہا کہ منفردموضوعات اورسُلجھے ہوئے فنکاروں پرمشتمل ٹیم کے ساتھ جب کام کرنے کا موقع ملتا ہے توایک فنکاربہترانداز سے اپنی صلاحیتوں کااظہارکرپاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہالی ووڈ میں بننے والی حقیقی موضوعات کی فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی اداکاری کوبہت سراہا جاتا ہے۔ ان فنکاروں کی فلم دیکھنے کیلیے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کرتی ہے وہیں انھیں قدر کی نگاہ سے بھی دیکھا جاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فلم گزشتہ چند برسوں کے دوران دوبارہ سے شائقین کی توجہ حاصل کررہی ہے۔ یہ خاصا مشکل ٹاسک تھا لیکن اس تک پہنچنے کیلیے سب لوگوں نے کڑی محنت کی اوریہ سلسلہ جاری ہے ۔ کیونکہ ابھی تو شروعات ہے اور منزل بہت دور ہے۔ اس سفر میں پاکستانی فلم کوکامیابی کی طرف لے جانے کیلیے ہم سب کومل کرکام کرنے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔