کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے حسن خان دوران فیلڈنگ زخمی

ویب ڈیسک  منگل 20 مارچ 2018
 شدید تکلیف کے باعث حسن خان کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا - فوٹو: سوشل میڈیا

شدید تکلیف کے باعث حسن خان کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا - فوٹو: سوشل میڈیا

 لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے پلے آف میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی حسن خان زخمی ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی وکٹ گرگئی

میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان کھلاڑی حسن خان منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، گیند لگنے سے منہ سے خون بہنے لگا، جسے روکنے کے لیے فوری طور پر منہ پر کپڑا رکھ دیا گیا اور شدید تکلیف کے باعث حسن خان کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔بعد ازاں وہ بیٹنگ کے لیے بھی آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔