چیف جسٹس نے گندی گلی سے جنازہ لے جانے کی تصویر کا نوٹس لے لیا

غلاظت سے لتھڑی ہوئی گلی سے میت لے جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی


Numainda Express March 21, 2018
سوشل میڈیا پر وائرل حجرہ شاہ مقیم کے محلہ زاہد پورہ کی تصویر، جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیا؛ فوٹوساشل میڈیا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی غلاظت سے لتھڑی ہوئی گلی سے میت لے جانے کی تصویر پر نوٹس لے لیا ہے۔

ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے تصویر اٹارنی جنرل اور میڈیا کو فراہم کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جنازہ پڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو گئے، چیف جسٹس نے تصویر دکھاتے ہوئے کہاکہ اٹارنی جنرل یہ تصویر دیکھیں، لوگ جنازہ پڑھنے جا رہے ہیں اور ناپاک ہو گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل بھی اس تصویر کو دیکھیں، نشاندہی کریں تصویر کس شہر کی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا بھی اس تصویر کو دیکھے اور علاقے کی نشاندہی کرے، یہ غلاظت گندگی انسانی صحت کیلیے خطرہ ہے، پاکیزگی کیلیے بھی یہ غلاظت خطرہ ہے، چیف جسٹس نے تمام فریقین سے کہا ہمیں نشاندہی کریں کہ کس علاقے کی تصویر ہے، جس علاقے کی تصویر ہوئی اس علاقے کے ایم این اے، کونسلر سب سے پوچھیں گے۔

مقبول خبریں