- نارویجین ونگ سوٹ پائیلٹس کی عطا آباد جھیل کے قریب بلند پہاڑ سے چھلانگ
- سعودیہ کے بعد مزید7 مسلم ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے؛ وزیرداخلہ
- کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 بھائی گرفتار
- کینسر کی مریضہ بن کر لڑکے سے لاکھوں روپے بٹورنے والا لڑکا گرفتار
- پارا چنار میں چیتے کے حملے سے دو افراد زخمی
- حکومت کا 5 ہزار ای ورکنگ سینٹر قائم کرنے کا اعلان
- چین کا کراچی تا پشاور ریلوے لائن کیلیے ساڑھے 6 ارب ڈالر کی نظرثانی شدہ لاگت پر اتفاق
- مہنگائی میں کمی کا رجحان برقرار رہے گا، اسٹیٹ بینک
- کراچی؛ دو ملزمان کو گرفتار کرکے 2کلو گرام سے زائد کی منشیات برآمد
- لٹن داس نے مینکڈ کے بعد واپس بلالیا، سودھی، حسن سے بغلگیر
- کولکتہ پولیس نے پاکستان ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی دینے کا پلان بنالیا
- پاکستان میں رہائش پذیر افغان شہریوں کی تعداد 37 لاکھ تک پہنچ گئی
- محمد آصف نے سلمان علی آغا کو کرکٹر ماننے سے ہی انکار کردیا
- مکی آرتھر نے بالآخر گرین شرٹس کیلیے وقت نکال ہی لیا
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز کی بغیر معاہدوں کے شرکت کا خدشہ بڑھ گیا
- بھارت نے علیحدگی پسند سکھ رہنما کی جائیداد ضبط کرلی
- وزارت تجارت برآمد کنندگان کو نوازنے کے لیے سرگرم
- بجلی پیدا کرنے والے بہت زیادہ منافع لے رہے ہیں، عالمی بینک
- میانوالی ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، 20 افراد زخمی
- پیرو میں 1000 سال قبل پرانا شیرخوار بچوں کا قبرستان دریافت
جیکولین کو مادھوری کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ جیکولین مادھوری کا آئٹم سانگ کریں گی، ہدایتکار چندرا فوٹو: فائل
ممبئی: بالی ووڈ فلم ’باغی ٹو‘ میں جیکلولین فرنینڈس کو مادھوری ڈکشت کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا۔
بالی ووڈ کی فلم ’باغی ٹو میں 80ء کی دھائی میں ریلیز ہوئی ہونے والی فلم ’تیزاب‘ میں دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت پر فلمایا گیا مشہور زمانہ گیت ’’ ایک دو تین ‘‘کے ری میک کو جیکولین فرنینڈس کے رقص کی صلاحیتوں کے ساتھ فلم کا حصہ بنایا گیا لیکن جیکولین کا ڈانس کرنا فلم تیزاب کے ہدایت کار اور کوریوگرافر سروج خان کو پسند نہ آیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور فلم ’ تیزاب ‘ کے ہدایت کار مسٹر این چندرا کا کہنا ہے کہ مجھے مشہور زمانہ گیت ایک دو تین کی کوریوگرافر سروج خان نے بتایا کہ فلم ’باغی ٹو‘ میں مادھوری کے اس گیت کا ری میک شامل کیا جارہا ہے جس پر ہم نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
این چندرا کا کہنا ہے کہ میں مشہور زمانہ گیت کے نئے ورژن پر ناخوش ہوں کیوں کہ اس گیت کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا گیا اور میں نے یہ کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ جیکولین مادھوری کا آئٹم سانگ کریں گی۔
واضح رہے کہ فلم ’باغی ٹومیں شامل گیت ’ایک دو تین‘ کو ری میک کی کوریوگرافی باغی 2 کے ڈائریکٹر احمد خان نے خود دی ہے گیت کی پوری وڈیو آئندہ چند روز میں ریلیز کر دی جائے گی جب کہ فلم 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔