چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے قذافی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس پاکستان کو خاص طور پر میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی تھی۔


News Agencies March 22, 2018
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس پاکستان کو خاص طور پر میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی تھی۔ فوٹو: پی سی بی

چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار بھی پاکستان سپر لیگ تھری کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار قذافی سٹیڈیم کے وی آئی پی انکلوژر میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کیساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے وی آئی پی انکلوژر سے پاکستان سپر لیگ تھری کا اہم ترین میچ دیکھا جو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا۔ اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے چیف جسٹس پاکستان کو خاص طور پر میچ دیکھنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں آنے کی دعوت دی تھی۔

مقبول خبریں