دورہ یورپ قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

پلیئرز کی ٹریننگ، ملائیشیا میں لیگ کھیلنے والے عمربھٹہ 22 اپریل کو جوائن کریں گے.


Sports Reporter April 08, 2013
پلیئرز کی ٹریننگ، ملائیشیا میں لیگ کھیلنے والے عمربھٹہ 22 اپریل کو جوائن کریں گے۔ فوٹو: فائل

دورہ یورپ کے لیے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا۔

عمر بھٹہ کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے صبح اور شام کے الگ الگ سیشنز میں ٹریننگ کی۔ پہلے سیشن میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے ان کے مختلف جسمانی ٹیسٹ لیے گئے جبکہ دوسرے سیشن میں انھیں بھر پور ٹریننگ کروائی گئی۔ کوچ انجم سعید کا کہنا ہے کہ عمر بھٹہ کے علاوہ تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کرنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، بھٹہ ملائیشیا میں لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں اور 22 اپریل کو کیمپ کا باقاعدہ حصہ بنیں گے ۔



''ایکسپریس'' سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ کیمپ کا پہلا فیز 2 مئی تک جاری رہے گا جس میں کھلاڑیوں کی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارا اصل ہدف رواں برس بھارت میں شیڈول جونیئر ورلڈ کپ ہے، دورئہ یورپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، انھوں نے کہا کہ اللہ نے چاہا تو میگا ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر کے قوم کو خوشخبری دیں گے۔