خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ڈاکو شناخت

خاتون نے 3 ڈاکوؤں کو زیادتی اور ایک کو ڈکیتی کے الزام میں شناخت کر لیا


Staff Reporter March 28, 2018
عدالت نے تینوں ڈاکوؤں کو جیل بھیج دیا، ملزم عبیدالرحمن عدم شناخت پر رہا فوٹو؛ فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالے گرفتار 3 ڈاکوؤں نوید، نقیب اور علی رضا کو متاثرہ خاتون نے شناخت کر لیا متاثرہ خاتون نے ایک ڈاکو عثمان کو صرف ڈکیتی کے الزام میں شناخت کیا جبکہ ملزم عبیدالرحمن کو شناخت نہ کرسکی۔

منگل کو تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں میں سے نقیب عرف مشین، نوید ، عثمان، عبیدالرحمن اور علی رضا عرف لکی کی شناخت پریڈ اور متاثرہ خاتون کا بیان قلمبند کرنے کیلیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی پیار علی کے روپر پیش کیا متاثرہ خاتون نے نوید، نقیب اور علی رضا کو شناخت کیا عثمان کو ڈکیتی کے الزام میں شناخت کیا جبکہ ملزم عبید الرحمن کو شناخت نہ کر سکی عدالت میں متاثرہ خاتون نے دفعہ 164 کے تحت بیان ریکارڈ کرایا اور اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ عدالت میں موجود تینوں ڈاکوؤں نے مل کر میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ڈاکوؤں نے گھر میں لوٹ مار کی عدالت نے شناخت کے بعد تین ڈاکوؤں کو زیادتی جبکہ ایک ڈاکو کو ڈکیتی کے مقدمے میں جیل روانہ کردیا عدالت نے ملزم عبیدالرحمن کو عدم شناخت پر رہا کردیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں نے27 فروری کو سرجانی ٹاؤن میں واقع گھر میں ڈکیتی کی تھی ڈاکوؤں زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی خاتون کا موبائل فون موبائل مارکیٹ میں فروخت کردیا تھا مارکیٹ میں منگھوپیر مشکی پاڑے کے رہائشی شخص نے موبائل خریدنے کی غرض سے اپنی سم لگائی ڈاکوؤں کے 2 مفرور ساتھیوں عبید الرحمن اور علی رضا عرف لکی کو گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ملزمان اس سے قبل بھی کئی وارداتوں میں جیل جاچکے ہیں ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان کے خلاف تھانہ سرجانی میں مقدمات درج ہیں۔