جامعہ کراچی شعبہ جغرافیہ کی ڈائمنڈ جوبلی پریادگاری ٹکٹ کا اجرا

اس موقع پر ڈائمنڈ جوبلی لیکچر سیریز کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔


Staff Reporter April 09, 2013
اس موقع پر پاکستان پوسٹ کی جانب سے یادگاری ٹکٹ کا اجراکیا گیا ہے جس کی نمائش کا اہتمام سماعت گاہ کلیہ فنون میں آج منگل9 اپریل کی صبح ساڑھے9 بجے کیا گیاہے۔ فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کے شعبہ جغرافیہ کے قیام کو60برس مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد شعبہ کی انتظامیہ کی جانب سے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات منائی جارہی ہیں۔

اس موقع پر پاکستان پوسٹ کی جانب سے یادگاری ٹکٹ کا اجراکیا گیا ہے جس کی نمائش کا اہتمام سماعت گاہ کلیہ فنون میں آج منگل9 اپریل کی صبح ساڑھے9 بجے کیا گیاہے، اس موقع پر ڈائمنڈ جوبلی لیکچر سیریز کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔

پروگرا م میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سید غلام پنجتن رضوی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ فاضلی ستار خان بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے جبکہ شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصرپروگرام کی صدارت کریں گے۔