بلدیہ عظمیٰ نیاز سومروڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز مقرر

پہلے ہی 3 عہدوں پر تعینات ہیں، سینئر افسران نظر انداز ،افسران میں بے چینی پھیل گئی.


Staff Reporter April 09, 2013
حکومت سندھ نے سلیم جوکھیو کو بلدیہ عظمیٰ میں ڈائریکٹر لینڈ ون تعینات کردیا گیا. فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کے ڈائریکٹر جنرل پارکس نیاز سومرو کو بلدیہ عظمیٰ کا ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز مقرر کردیا گیا،کئی سینئر افسران کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کو اس اہم ترین عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

جس پر محکمے کے افسران میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے، بلدیہ عظمیٰ کے ایڈمنسٹریٹر کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے پر محکمے کے افسران نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیاز سومرو کے پاس پہلے تین عہدے تھے جس میں وہ کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں دکھاسکے۔



حتیٰ محکمہ پارکس جیسے اہم ترین محکمے میں ان کی کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں، اس کے باوجود ان کو اتنے اہم عہدے کا چارج دے دینا حیرت انگیز بات ہے اور اس سے کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، دوسری طرف سندھ حکومت نے سلیم جوکھیو کو بلدیہ عظمیٰ میں ڈائریکٹر لینڈ ون کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔