پاکستانی فنکارکلاسیکی موسیقی میں انتہائی مہارت رکھتے ہیں

موسیقی کے ذریعے محبت اور امن کا پیغام دنیا بھرمیں پہنچاسکتے ہیں،امریکی وفد۔


Cultural Reporter April 09, 2013
پی اے سی سی میں امریکی قونصلیٹ کی جانب سے منعقدہ میوزیکل پروگرام میں نتاشہ اعجاز پرفارم کررہی ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

پاکستان امریکن کلچرل سینٹر (پی اے سی سی ) میں امریکا سے آئے ہوئے وفد نے کہا کہ موسیقی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان وفود کا تبادلہ ہونا چاہیے۔

پاکستانی فنکار بہت باصلاحیت ہیں ، خاص طورسے کلاسیکی موسیقی میں ان کی صلاحیتوں کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے، ہم دنیا بھر کے فنکاروں کے ساتھ مل کرکلچرل اور موسیقی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اسے بہتر انداز میں متعارف کرانے کی کوششیں کرتے رہے ہیں ۔

امریکا میں پاکستانی فنکاروںکی عمدہ پرفارمنس کی وجہ سے انھیں پسند کیا جاتا ہے، '' بلڈنگ برجز تھرو میوزک'' اور یو ایس قونصل جنرل کی جانب سے منعقد ہ پروگرام میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی وفد کے ارکان ڈائریکٹر آرٹ فارمنگ رابرٹ رچر اے،ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر فائن آرٹ کمیٹی برائن جوز، سارہ لونگ اوردیگرنے کہا کہ موسیقی کے ذریعے ہم محبت اور امن کا پیغام دنیا بھر میں پہنچا سکتے ہیں ۔



اس موقع کراچی میںامریکی قونصل کے ترجمان رچرڈ سلویر نے امریکی وفد کا میڈیا کے افراد سے تعارف کرایا ،میوزیکل پروگرام میں پاکستانی فنکاروں نتاشا اعجاز اور چاند تارا میوزک بینڈ نے فن کا مظاہرہ کیا۔

مقبول خبریں